21 نومبر 2018 - 18:24
بلوچستان؛ مسجد میں دھماکہ پانچ افراد زخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع چمن میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھماکہ پاک افغان سرحد کے قریب تاج روڈ پر واقع ایک قدیم مسجد میں ہوا جس میں پیش امام سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔ بعض خبروں میں زخمیوں کی تعداد دس بھی بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر الماری میں چھپایا گیا تھا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
پاکستان کے علاقے چمن کی سرحدیں، افغانستان کے سب سے زیادہ بدامنی والے صوبے قندھار سے ملتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲